تازہ ترین
میاں چنوں: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحو

میاں چنوں: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحو

میاں چنوں: (10 ستمبر 2017) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

میاں چنوں کے نواحی گاؤں ایک سو سولہ پندرہ ایل کے رہائشی محمد شریف سٹھو کے بیٹے کی شادی میں بھر پور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کے والد دوست محمد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کاشف ندیم نے فائرنگ سے منع کیا تھا، جس پر ملزمان طیش میں آگئے اور اس کو گولی مار دی۔ تھانہ صدر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دو ملزم فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3 افراد زخمی

چنیوٹ: شادی سے انکار پر کزن نے خاتون کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ دی

 

Comments are closed.

Scroll To Top