تازہ ترین
میانوالی:کیری ڈبہ،ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

میانوالی:کیری ڈبہ،ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

میانوالی(27مئی، 2018) میانوالی میں تلہ گنگ روڈ پر موسیٰ خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئےہیں ۔

میانوالی میں تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس نے ایک ہی خاندان کی سات جانیں لے لیں۔

میانوالی تلہ گنگ روڈ پر موسی خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان حادثے کےبعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا ۔جاں بحق افراد کا تعلق میانوالی کے علاقہ کلری سے تھا۔

خوفناک حادثے میں55 سالہ اختر ، 50سالہ زینب ، 27 سالہ حاکم ،27 سالہ عاصم ، 28سالہ جاوید ،50 سالہ رانو بی بی اور 4 سالہ واصف جاں بحق ہوئے۔

ضابطے کی کارروائی کے بعدمیتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

رحیم یار خان میں کنٹینر جھونپڑیوں پر گرگیا،خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق

شجاع آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 مزدور جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top