تازہ ترین
مہوش حیات اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

مہوش حیات اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔

فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں، جس کے مرکزی کرداروں میں ک مہوش حیات اور اسد صدیقی شامل ہیں۔

وجاہت رؤف نے ویب سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے تو پہلے ہی سوشل میڈیا پر اعلان کردیا تھا تاہم اب انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ مہوش حیات ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔

وجاہت رؤف نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ’ویب سیریز کے گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے، جسے مہوش حیات گا رہی ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

Recording a song for our upcoming web series with @mehwishhayatofficial Yep, she’ll be singing too!

A post shared by Wajahat Rauf (@wajahatraufofficial) on

مہوش حیات اس وقت سیریز کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں اسد صدیقی جلوہ گر ہوں گے۔

فی الحال اس ویب سیریز کے ٹائٹل کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کے ٹائٹل کا اعلان کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں ڈیبیو گانا ’تو ہی تو‘ گایا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے امریکی ریاست ایریزونا میں ایک کانسرٹ کے دوران پاپ کوئن نازیہ حسن کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

http://urdu.abbtakk.tv/%d8%a8%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%d9%88%da%88-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%d8%ac%d9%86%da%88-%d8%a7%d8%af%d8%a7%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d9%85%db%8c%d8%aa%d8%a7%d8%a8%da%be-%d8%a8%da%86%d9%86-%da%a9%d8%a7/۔

اداکارہ ریکھا 64 برس کی ہو گئیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top