تازہ ترین
مہنگائی میں پھر تیزی،اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ادارہ شماریات

مہنگائی میں پھر تیزی،اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ادارہ شماریات

اسلام آباد(10مارچ،2018) ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے،گزشتہ ہفتے میں پندرہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ چکن کی قیمتوں میں ہواہے جوکہ پانچ فیصد سے زائد بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی، چائے، لہسن، چاول، دال مسور، گھی، خوردنی تیل، مٹن بھی مہنگے ہوگئے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاہےکہ پیاز، ٹماٹر،آلو، ایل پی جی اور دالوں سمیت 8اشیاء کی قیمتیں 3فیصد تک سستی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

گزشتہ ہفتے اشیاء کی قیمتوں میں3 فیصد تک اضافہ، ادارہ شماریات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top