تازہ ترین
مہاجروں کے خلاف سہیل انور سیال کا بیان اشتعال انگیزہے، فاروق ستار

مہاجروں کے خلاف سہیل انور سیال کا بیان اشتعال انگیزہے، فاروق ستار

کراچی(28ستمبر، 2018)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سندھ اسمبلی میں سہیل انور سیال کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

فاروق ستار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سہیل انور سیال کا مہاجروں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے ،ان کا بیان افسوس ناک اور اشتعال انگیز ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

فاروق ستار کا کہنا تھا سہیل انور سیال بانیان پاکستان کا احسان مانیں ان کے آباؤ اجداد کو ہندو بنیوں سے آزاد کرایا،سہیل انور سیال قیام پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں ۔

سہیل انور سیال کے بیان نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے انھوں نے ایم کیو ایم کی سندھ میں یکجہتی کی کوششوں کو سبوتاژ کردیا۔

فاروق ستار کاکہناتھا کہ ہم نے دیہی اور شہری تفریق کے مکمل خاتمے کی بات کی،مہاجروں کا کردار یہ رہا کہ ہم نے اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی،

انھوں نے کہا آج سندھ اسمبلی کے فلور پر کہا گیا ہم تمھیں پال رہے ہیں،دوسری جانب سے تند و تیز فقرے کسے گئے اور مہاجروں کی دل آزادی کی گئی

ایم کیوایم رہنما کاکہناتھا کہ جو ہندو یہاں سے ہجرت کرکے بھارت گئے انکا حصہ یہاں ہمیں ملنا تھا،ہمارا وہ حصہ ہمیں دے دو اور سندھ میں جنوبی صوبہ بنا لو۔

Comments are closed.

Scroll To Top