تازہ ترین
مٹیاری: کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 ہزار من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی

مٹیاری: کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 ہزار من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی

مٹیاری:(09 نومبر 2018) کاٹن فیکٹری میں پر اسرار طور پر آگ لگنے سے 12 ہزارمن کپاس جل کر خاکستر ہوگئی۔

ہالا کے قریب کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی 12 ہزارمن کپاس خاکستر ہوگئی اوردیگر قیمتی سامان کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقعے پر پہنچ کرریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: ٹرالر اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top