تازہ ترین
مٹیاری میں اسکول ٹیچر کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام

مٹیاری میں اسکول ٹیچر کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام

مٹیاری:(12 اکتوبر 2018) پرائمری اسکول ٹیچر کی مبینہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ خاتون ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے نذیر قریشی کو معطل کردیا۔

مٹیاری کی تحصیل ہالا میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ٹیچر نذیر قریشی نے کلاس روم میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر جب خاتون ٹیچر پہنچیں تو ملزم فرار ہوگیا۔

لیڈی ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے نذیر قریشی کو معطل کردیا ہے۔ ڈی او غلام حیدر نے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ نذیر قریشی کیخلاف پہلے بھی ایسی شکایات آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: ریٹائرڈ بریگیڈیئر راجہ رضوان علی مبینہ طور پر اغوا ہوگئے

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، باپ بیٹا گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top