تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سےملاقات

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سےملاقات

اسلام آباد(11اکتوبر،2018)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نےپیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات جوکہ پون گھنٹے تک جاری رہی،دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے کردار پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر آصف علی زرداری مولانا کو اپوزیشن کے ساتھ ملکر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اپوزیشن اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان اورآصف علی زرداری نےاپوزیشن کو متفق کرنےاورحکومت مخالف مشترک حکمت عملی طے کرنے پراتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکمرانوں نے پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگایا، حمزہ شہباز

شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top