تازہ ترین
مولاناسمیع الحق کا قتل: پرسنل سیکرٹری گرفتار

مولاناسمیع الحق کا قتل: پرسنل سیکرٹری گرفتار

اسلام آباد (14دسمبر، 2018) معروف عالم دین اورجے یو آئی س کے سربراہ مولاناسمیع الحق کے قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ان کے پراسرار طورپر لاپتہ پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کوگرفتار کرلیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مولاناسمیع الحق کے پرسنل سیکرٹری کوان کے لواحقین کی معاونت سے گرفتار کیاگیاہے۔ پرسنل سیکرٹری احمدشاہ مولانا کے قتل کے بعد پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیاتھاجس کے بارے میں قیاس کیاجارہا تھا کہ احمدشاہ افغانستان فرارہوچکاہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پل کابٹن دبائیں:

پولیس کے مطابق مولاناسمیع الحق قتل کیس میں گرفتارکئے گئے ان کے سیکرٹری احمد شاہ سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔احمدشاہ سے مولانا کے قتل کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں جس سے قاتلوں تک پہنچنے میں مددملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاون سفاری ون میں واقع ان کے گھر میں چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے:

مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ پر اسرار طور پر لاپتہ

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

Comments are closed.

Scroll To Top