تازہ ترین
مودی کو لندن آمد پر مظاہروں کاسامنا

مودی کو لندن آمد پر مظاہروں کاسامنا

لندن (18اپریل، 2018)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دولت مشترکہ کے ممالک کے سربراہان کی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف بڑے مظاہروں کاسامنا ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم کا استقبال برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کی لندن آمد کے موقع پر مختلف گروپوں کی جانب سے احتجاج متوقع ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، زیادتی کے واقعات اور کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرے ہوں گے، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دلت کمیونٹی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لارڈ نذیر کی سربراہی میں پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے احتجاج ہوگا۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف خواتین پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے خاموش احتجاج کریں گی۔سِکھ کمیونٹی بھی پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے مظاہرہ کرے گی، جبکہ بھارتی مندروں میں ہاتھیوں پرہونے والے مظالم کے خلاف جانوروں کے حقوق کی این جی او بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

سرینگر: کمسن بچی آصفہ سے اجتماعی زیادتی،اس کے قتل کے خلاف احتجاج جاری

Comments are closed.

Scroll To Top