تازہ ترین
موجودہ رابطہ کمیٹی غیرآئینی اورغیرقانونی ہے،فاروق ستار

موجودہ رابطہ کمیٹی غیرآئینی اورغیرقانونی ہے،فاروق ستار

کراچی: (12 فروری 2018) ڈاکٹر فاروق ستارنےکہا ہے کہ موجودہ رابطہ کمیٹی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کارکنوں کی جنرل اسمبلی نے آئینی طور پر رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

پی آئی بی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک رہنما اور کارکنان نے مجھے الیکشن کا اختیار دیا ہے۔ کارکنان اور ذمہ داران بہادر آباد میں بیٹھی نام نہاد رابطہ کمیٹی سے رشتے توڑ لیں۔ کارکنان نے نئے الیکشن تک بطور سربراہ کام جاری رکھنے کا اختیار دیا ہے۔ موجودہ رابطہ کمیٹی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ سب ہی بہادر آباد سے اپنے تعلقات منقطع کرلیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے۔ دو ہزار اٹھارہ کے ٹکٹ بھی بطور سربراہ میں ہی جاری کروں گا، پتنگ کا نشان مجھے ہی ملے گا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تنظیم میں بہت بدتنظیمی ہے، عبوری کمیٹی بنانے جارہے ہیں۔ عبوری کمیٹی کا اعلان آج رات ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: نام نہاد رابطہ کمیٹی نے غیر آئینی فیصلے کیئے ہیں، فاروق ستار

فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top