تازہ ترین
موجودہ حکومت کا فوکس درخت لگانے اور بچانے پر ہے، وفاقی وزیر ماحولیات

موجودہ حکومت کا فوکس درخت لگانے اور بچانے پر ہے، وفاقی وزیر ماحولیات

اسلام آباد:(02 اکتوبر 2018) وفاقی وزیر ماحولیات تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا فوکس درخت لگانے اور بچانے کا ہے، کاٹنے کا نہیں ۔ 5 سال کے پلان میں 25 لاکھ پودے پورے اسلام آباد میں لگائیں گے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ایمبیسی روڈ اسلام آباد پر سڑک کی توسیع منصوبے کی آڑ میں کاٹے جانے والے درختوں کے بعد ایمبیسی روڑ کی گرین بیلٹ کا جائزہ لیا۔ سی ڈی اے حکام نے وزیر موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو میں ملک امین نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں درختوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ اسلام آباد میں ہم درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایمبیسی روڈ پردرخت سابقہ دور حکومت میں ہی کٹ چکے تھے۔ ہم سی ڈی اے کو مزید یہاں درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے، ہم انہیں اب ڈی چوک تک ہی محدود کریں گے تاکہ مزید درخت نہ کٹے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے اضافے پر درخت کاٹ کر سڑک بنانا حل نہیں، متبادل طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ مشرف دور سے اسٹیٹ بینک روڈ بند ہے اس کو کھولا جائے۔ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ اسٹیٹ دوڑ کھولنے کیلئے وزیر داخلہ کو آج ہی خط لکھوں گا، دنیا بھر میں ٹرانسپلانٹ سسٹم رائج ہے ہمیں بھی پرانے درخت کاٹنے کے بجائے متبادل طریقہ اپنایا جائے۔ متبادل لگائے گئے درختوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

Comments are closed.

Scroll To Top