تازہ ترین
ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال

ممنوعہ بور کے خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس بحال

اسلام آباد: (15 دسمبر 2018) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر لگائی گئی پابندی ہٹالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسز پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسز کے اجراء کو فعال قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر2017 کو جاری کیا تھا۔

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوجی و دیگرافسران کو جاری کئے جاسکیں گے، عام شہریوں یا بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری حکام کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسز سے متعلق زیر گردش نوٹیفیکشن کو جعلی قرار دے دیا

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کی ہدایت

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسز سے متعلق زیر گردش نوٹیفیکشن کو جعلی قرار دے دیا

Comments are closed.

Scroll To Top