تازہ ترین
ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک:(07 مئی 2018) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

پنجاب کے بارہ اضلاع کے پانچ سال سے کم عمر کے اسی لاکھ بچوں کو پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

جن اضلاع میں خصوصی پولیو مہم شروع کی گئی ہے ان میں لاہور، شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، لیہ، بھکر، میانوالی، راولپنڈی اور اٹک شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی جہاں پولیو ورکرز پچپن لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

کراچی میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران ایک سو ستر یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے انیس لاکھ بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ گزشتہ برس ملک بھر پولیو کے آٹھ کیسز سامنے آئے تھے جبکہ کراچی میں بھی دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پولیو کے انجیکشن سے 3 بچے جاں بحق اور5 کی حالت غیر ہوگئی

بہاولنگر: پولیو ویکسین پینے سے 5 بچوں کی حالت غیر

Comments are closed.

Scroll To Top