تازہ ترین
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خیبر پختونخواہ، سرگودھا، ڈی جی خان، ژوب، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں کا موسم گرم اور مرطوب ہے،تاہم کوہاٹ ،بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ سرگودھا، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز مالاکنڈ ،ہزارہ ،لاہور ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش دیر اور پٹن میں سترہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اکتالیس، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 

Comments are closed.

Scroll To Top