تازہ ترین
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر

ویب ڈیسک:(10دسمبر،2018)ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والے برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر ہوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج علی الصبح موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوا، مسلسل برفباری کے باعث گلیات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، اب تک علاقے میں 4 سے 5 انچ تک برف پڑچکی ہے،ملکہ کوہسار میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جی ڈی اے کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑی اضافی پیٹرول و دھاتی زنجیر ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسکردو میں آئندہ 24 گھنٹے برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 8 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سیاحتی مقام کالام میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔استور میں بھی گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے برف باری جاری جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہےجب کہ دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، صوابی میں بارش اور نوشہرہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ادھر کشمیر کے شمالی وسطی اور جنوبی اضلاع میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، وادی گریز، بالائی وادی نیلم، وادی شونٹھر، وادی جاگراں، وادی سرگن، وادی لیپہ، سدھن گلی، خورشید آباد، راولا کوٹ اور پونچھ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،کشمیر کی وادی جہلم، ہٹیاں بالا، چکار، چکوٹھی، گڑھی دوپٹہ، باغ، حویلی ہجیرہ میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

 

Comments are closed.

Scroll To Top