تازہ ترین
ملکی تاریخ میں کسی منی بجٹ کے بعد اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان

ملکی تاریخ میں کسی منی بجٹ کے بعد اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ:(18 اکتوبر 2018) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نے سی پیک کو اپنے لیے چیلنج سمجھا اور پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کر دیا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا سی پیک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی منی بجٹ کے بعد اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اس حکومت کے دور میں ہوئی ہے۔ ایک دن کے اندر ڈالر 120 سے 137 تک چلا گیا جو پریشان کن ہے۔مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہونے والے الیکشن کو کسی میوزیم میں رکھنا چاہیے، اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے، ضرور الیکشن کمیشن والوں کاضمیربھی ان کو ملامت کرتا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا دل اس حکومت کو حکومت کا نام دینے پر آمادہ نہیں، یہ پاکستانی معیشت کومغرب کے تابع بنانا چاہتے ہیں اور معیشت کوتباہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثےکاشکار،3 پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمیْ

تحریک انصاف کو جعلی اکثریت ملی، مولانا فضل الرحمان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top