تازہ ترین
ملک کی آبادی بیس کروڑ سے تجاوز کرگئی، مردم شماری کی حتمی رپورٹ

ملک کی آبادی بیس کروڑ سے تجاوز کرگئی، مردم شماری کی حتمی رپورٹ

اسلام آباد(26مئی ، 2018)مردم شماری کی حتمی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملک کی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 53ہزار 364 ہوگئی ہےاب تک نےرپورٹ کی نقل حاصل کرلی۔

ابتک نیوز کی جانب سے مردم شماری کی حاصل کی گئی حتمی رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 53ہزار 364 ہوگئی ہے،پنجاب کی آبادی 11کروڑ 6 ہزار 392 ریکارڈ ہوئی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

سندھ کی آبادی 4کروڑ 78لاکھ 70 ہزار 945تک پہنچ گئی ہے،جبکہ خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371ہوگئی۔بلوچستان کی آبادی 1 کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف فاٹا کی آبادی میں بھی اضافہ ہواہے جس کی آبادی 50لاکھ 1 ہزار 676 ریکارڈ کی گئی ہے۔مردم شماری میں ملکی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 6 ہزار 572ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top