تازہ ترین
ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے عوام کو یاد رکھنے چاہئیں، نواز شریف

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے عوام کو یاد رکھنے چاہئیں، نواز شریف

چکوال: (08 جنوی 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی، سڑکیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا۔ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے آپ کو یاد رکھنے چاہییں۔

چکوال میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چوہدری لیاقت  میرے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اپنے حلقے کی بہت خدمت کی۔

نواز شریف نے کہا کہ چار سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پچھلے 4 سالوں میں بھی خدمت کے جذبے میں کمی نہیں آئی۔ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا۔ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے آپ کو یاد رکھنے چاہئیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو زخم لگے انہیں پاکستان کی خاطر بھلانا چاہتا ہوں۔ زخم در زخم نہ لگاؤ، یہ زخم نوازشریف کے سینے پر ہی نہیں پاکستانی قوم کے سینے پر بھی لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا وژن تھا کہ ملک میں سڑکیں اور موٹرویز بننی چاہئیں۔ یہاں کاشتکار خوشحالی زندگی بسر کریں، تاجر مزدور اور غریبوں کو بھی روزگار میسر ہو، اور اس وژن کیلئے ہم نے دن رات کام کیا۔ بجلی کے اتنے منصوبے لگائے آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام 2013ء کو یاد رکھیں جب ملک میں ہر جگہ دہشتگردی کا راج تھا، ہم نے دہشتگردو کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، آپریشن کیا اور دہشتگردی ختم کرکے رکھ دی۔ اگر آج دہشتگردی پھر سر اٹھارہی ہے تو پوچھو اس فیصلے سے جس میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگ خوشحال ہورہے تھے، لیکن اس فیصلے کے بعد انتشار پھیلا جس نے ہمیں نااہل قرار دیا۔ کیا یہ شاہد خاقان کا قصور ہے؟ نہیں یہ ان کا قصور نہیں، اس فیصلے سے پوچھو جو 28 جولائی کو جاری ہوا اور وہ فیصلہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ تھا کہ نواز شریف کا معاملہ پاناما کا تھا، نوازشریف کو اقاما پر نااہل کیا، اگر کیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عدم اعتماد کی تحریک وزیراعلی بلوچستان کے خلاف سازش ہے،نواز شریف

آنے والے الیکشن میں لاڈلے کو پتہ چل جائے گا، نواز شریف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top