تازہ ترین
ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، سعد رفیق

ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، سعد رفیق

لاہور: (22 مارچ 2018) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے آج نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ، اور انہوں نے آئندہ پیشی کے لئے نئی تاریخ مانگی،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج نیب لاہور نے بلایا تھا تاہم اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات ہیں اور چینی سفیر کے ساتھ طے شدہ ملاقات ہے، نیب کو اگلی تاریخ کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا اور میں اور میرا بھائی بھِی نیب لاہور میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ نیب میں مشرف دور کی بھرتی والے لوگ بیٹھے ہیں اور کوئی احتساب نہیں ہورہا ہے بلکہ احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ یہاں پر احتساب کے نام پر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، نیب کا یہ کالا قانون ہے اور اسے ہم نے ہمیشہ کالا قانون ہی کہا ہےوزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب سے تعاون بھی کروں گا، تفصیلات بھی دوں گا، نیب نے پیراگان سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب دوں گا، واضح رہے کہ نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سعدرفیق کی قیادت میں حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سےملاقات

سعد رفیق تحریک انصاف کے اراکین کو غنڈہ کہنے پر ایوان میں معافی مانگیں، پی ٹی آْئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top