تازہ ترین
ملک میں پانی کا استعمال درست طریقے سے نہیں کیا جارہا، صدر مملکت

ملک میں پانی کا استعمال درست طریقے سے نہیں کیا جارہا، صدر مملکت

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہے۔ ملک میں جیسے پانی استعمال کیا جاتا ہے وہ درست طریقہ نہیں ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پانی کی کمی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم کا ڈیم فنڈ کا قیام خوش آئند ہے۔ اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔ حکومت ایسے طریقے وضع کرے گی کہ زراعت میں پانی ضائع نہ ہو۔صدر مملکت نے کہا کہ شہروں میں بھی پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ پانی کو بچانے کیلئے ہر طریقہ بروئے کار لائیں تاکہ ملک میں کبھی بھی پانی کی قلت نہ ہو۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں۔ حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ زرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کیا جائے تو پانی بچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ کی عارف علوی کو پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدرڈاکٹرعارف علوی نے صدارت کا حلف اٹھالیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top