تازہ ترین
ملک میں نکلنے والی 48 معدنیات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی تیاری

ملک میں نکلنے والی 48 معدنیات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی تیاری

کراچی:(12 اکتوبر 2018) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماربل، بجری ،گرینائیٹ ،کوئلہ ،کرومائیٹ، ڈولومائیٹ، آئرن، اوور لائم اسٹون، لیٹرائیٹ ،میگنیسائیٹ، سوپ اسٹون سمیت پاکستان میں کان کنی (مائیننگ) سے پیدا ہونے والی 48 معدنیات پرایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ازخود ان48 معدنیات کی فی ٹن قیمتوں کا تعین کرلیا ہے اور مجوزہ ایڈوانس ٹیکس پر ڈرافٹ ایس آراونمبر1226 جاری کرکے آرا طلب کرلی ہیں۔

ان معدنیات میں سے بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے جن میں ماربل، گرینائیٹ، نمک ،بجری، سلیکا وغیرہ شامل ہیں جبکہ کچھ معدنیات انرجی اور کیمیکل انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔

ماربل اونیکس انڈسٹری نے مجوزہ ایڈوانس ٹیکس اور ایف بی آر کی زمینی حقائق کے برعکس قیمت کے تعین پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ماربل بلاکس کی فی ٹن قیمت کاتعین حقیقی قیمت سے400 فیصدزائد 7ہزارروپے کیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ خیبرپختونخوامیں مائینز میں فی ٹن خام ماربل کی قیمت 900 تا 1200 روپے جبکہ بلوچستان میں 1200 سے2500 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ خوراک سندھ پر کمرشل بینکوں کا قرض 100 ارب روپے سے تجاوز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top