تازہ ترین
ملک میں جلد از جلد ڈیم تعمیرکیے جائیں،آبی وسائل سےمتعلق سمپوزیم کا اعلامیہ

ملک میں جلد از جلد ڈیم تعمیرکیے جائیں،آبی وسائل سےمتعلق سمپوزیم کا اعلامیہ

اسلام آبا د(21اکتوبر، 2018) آبی وسائل سےمتعلق سمپوزیم کا 20 نکاتی اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔

اعلامیے کےمطابق پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدیدترہورہاہے اوراس صورتحال میں واپڈا اورڈیموں کی تعمیر سےمتعلق تمام محکمےجلدازجلدڈیموں کی تعمیر کریں۔

دو روزہ سمپوزیم کے اعلامیے میں کہاگیاہےکہ پاکستان  دو ہزار پچیس تک خشک سالی کا شکارہوسکتا ہے۔سندھ طاس معاہدےکا انتظام پہلی ترجیح اور زیر زمین پانی کےاستعمال کی پالیسی ہونی چاہیے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پانی کی تقسیم میں جدیدطریقے استعمال کئے جائیں۔پانی کےعالمی قانون کےمطابق پاکستان اپنا مقدمہ لڑے، چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں۔میدانی اورصحرائی علاقوں میں زیرزمین پانی کےذخائرکومحفوظ بنایا جائے۔

ڈیموں اورپانی کےذخائر سےفائدہ اٹھانے کیلئےانتظامات کوبہترکیا جائے۔ اسکولوں کےنصاب میں پانی کےضیاع کو روکنے سےمتعلق آگاہی پھیلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہماری نئی نسل پانی سے محروم ہوجائے ایسا نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

زندگی کی بقا کے لیے پانی بہت ضروری ہے،چیف جسٹس پاکستان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top