تازہ ترین
بارش اور برفباری کے نیا سلسلہ جاری

بارش اور برفباری کے نیا سلسلہ جاری

اسلام آباد:(11 جنوری 2019) ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے نے انٹری دے دی ہے۔شوگراں، ناران، کاغان، لوئر دیر، استور میں ہر طرف برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔

ملک بھر میں سردی نے اپنا رنگ جما دیا ہے۔ آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور اسکردو کے بالائی علاقوں میں برفباری نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔پنجاب میں دھند نے تاحال ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

گلگت بلتستان کے میدانی اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی۔۔شہر میں سال نو کی دوسری برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔نگر، ہنزہ،غذر اور اسکردو کے میدانی اور بالائی علاقوں کو برف باری نے اپنی لپٹ میں لےرکھاہے۔

مری اور گلیات نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ۔مظفر آباد اور گردونواح میں ہونیوالی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت اسکردو اور کالام میں منفی9، گوپس، استوراور بگروٹ میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 7، گلگت، مالم جبہ اور دیرمیں منفی 4، راولاکوٹ میں منفی 3، مری میں منفی 2، پارہ چنار، کوئٹہ، میرکھانی، کامرہ اور دروش میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں، کشمور، نوشہرہ ۔۔ نوشکی میں بادل برس پڑے جبکہ قصور،سرگودھا، چونیاں ،ساہیوال ، خانیوال سمیت پنجاب کی دیگراضلاع میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ سکھر، نوابشاہ اور سندھ کے مختلف حصوں میں بھی دھند کا راج رہا ۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بھی ہلکی بارش کی پیشکوئی کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top