تازہ ترین
ایف آئی اے کی کارروائی شاہین ایئرانٹر نیشنل کاڈائریکٹر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی شاہین ایئرانٹر نیشنل کاڈائریکٹر گرفتار

کراچی ( 19اکتوبر، 2018)ایف آئی اے امیگریشن نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شاہین ایئرانٹر نیشنل کے ڈائریکٹر یاور محمود صہبائی کوگرفتار کرلیاہے۔

شاہین ایئرانٹر نیشنل کا ڈائریکٹر یاور محمود صہبائی دبئی فرار ہورہاتھا۔ واضح رہے شاہین ایئرانٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق شاہین ایئرانٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف بی آر کی اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔ جبکہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کے آپریشنز پر پابندی بھی عائد ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کا کہناہے کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کے دیگر ڈائریکٹرز کی گرفتاری کیلئےکوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی: رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، آٹھ ملزمان گرفتار

فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مصالحہ جات بنانے والی تین فیکٹریاں سیل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top