تازہ ترین
ملک بھر میں یوم عاشور آج منایا جائے گا

ملک بھر میں یوم عاشور آج منایا جائے گا

ویب ڈیسک: (21 ستمبر 2018) میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم عاشور منایا جائے گا۔

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔ علماء اور ذاکرین حضرت اما م حسینؓ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کریں گے۔یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے جامع منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ادھر یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا واقعہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے کہ وہ ظلم و استبداد اور ظالم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے سے گریز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور ہمیں کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو سچائی اور اسلام کی بالادستی کیلئے پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top