تازہ ترین
ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے 10 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے 10 افراد کی جان لے لی

ویب ڈیسک: (16 جولائی 2017) ملک کے مختلف  شہروں میں ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ہے۔ مختلف حادثات میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ پانی کے ریلے سے کوئٹہ قومی شاہراہ پل ٹوٹنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ اڑوالی میں خستہ مکان کے 2 کمرے زمین بوس ہوگئے۔

ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے 10 افراد کی جان لے لی۔ خضدار میں شدید بارشوں کے بعد مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے 5 افراد کی لاشیں  نکال لی گئیں۔ جبکہ گاسلیٹی کے علاقے میں پانی کے ریلے سے کوئٹہ قومی شاہراہ پر  پل ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔پل ٹوٹنے کے باعث 3 افراد گاڑی سمیت پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ تینوں افراد کی لاشیں وڈھ اور  اورناچ  سے مل گئیں۔

وڈھ میں بھی  پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کراچی کا زمینی راستہ معطل ہوچکا ہے۔ ادھرگزشتہ روز لوئر کرم ایجنسی کے علاقے اڑوالی میں ہونیوالی بارش کے باعث خستہ مکان کے 2 کمرے زمین بوس ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ماں اور 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی :مون سون کی دوسری بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top