تازہ ترین
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری

ویب ڈیسک:(14 دسمبر 2018) کراچی سمیت ملک کے کونے کونے میں شدید سردی کی لہرجاری ہے،شہر قائد میں پارہ چودہ سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے،محکمہ موسمیات نے ہفتے سے برفیلی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سائبیرین ہواؤں کے بعد موسم سرد ہوگیا اور آج درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہوئی ہے،کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

محکمہ موسمیات نے ہفتے سے برفیلی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے، جہاں ہواؤں کی رفتار بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

دوسری جانب بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کالام میں پارہ منفی گیارہ ڈگری تک گرگیا ہے جبکہ مری اورگلیات میں برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اس کے علاوہ کشمیر اورشمالی علاقہ جات کے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،جبکہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج

آئندہ چند روز میں پنجاب کے بعض شہروں میں شدید دھند کا امکان

 

Comments are closed.

Scroll To Top