تازہ ترین
ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے

کراچی : (14 اگست 2018) ملک بھر میں بھی جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔ بارہ بجتے ہی پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شہریوں نے خوب جشن منایا اور سڑکوں پر رقص بھی کرتے رہے۔ اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔

رات بارہ بجتے اکہتر واں یوم آزادی کی تاریخ شروع ہوتے ہی لاہور، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ اور ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے آسمان میں روشنیوں کا خوبصورت عکس دیکھا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اپنے وطن کیلے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔فیمیلز کے ساتھ آئے بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں آتشبازی دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ اور ننھے بچے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگاتے رہے۔ یوم آزادی کا جشن منانے کیلے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور خوب ہلا گلا کیا۔

زندہ دلان لاہور نے مختلف مقامات پر جشن منایا آزادی کا مال روڈ سمیت اہم شاہراؤں پر منچلے ہلہ گلہ کرتے رہے۔ اکترہویں آزادی کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں منچلوں نے مال روڈ کا رخ کیا۔ جیسے ہی بارہ بجے۔ ہر طرف شور اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بچوں کے ساتھ انکے والدین بھی آزادی کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر پھرتے اور رنگوں سے بھری رات کا نظارہ کرتے رہے۔

کراچی میں بارہ بجتے ہی شہریوں نے شہر کے مختلف مقامات پر آتشبازی اور پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے ۔ سوک سینٹر ، فائیو اسٹا ر چورنگی، بحریہ ٹاؤن اور شہر کے دیگر حصوں میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے ہوئے جس نے آسمان کو قوس و قزح کے رنگوں میں تبدیل کر دیا ۔ شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پاکستانی پرچم لے کر گھومتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرماتے رہے۔پشاور کے نشتر ہال میں جشن آزادی کو بھرپورااندازمیں منانے کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا،آزادی نائٹ میں فنکاروں نے ملی نغمے گاہ کرپروگرام کو مذید پررونق بنادیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اورڈی جی پی ڈی اے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب ملک کی خاطردہشتگردی کی جنگ میں اپنے قیمتوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کی گئی اور شہید ہونیوالے پولیس،پاک آرمی سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے لواحقین کو سووینئر پیش کئے۔ آزای نائٹ میں اعلی افسران اور مختلف مکاتب فکر سمیت خواتین اوربچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ سبزو سفید رنگ کے پھوٹنے والے ستاروں نے سماں باندھ دیا جس سے ملتان کا آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہونے والی آتش بازی کی شاندار تقریب کو دیکھنے کے لئے بچے بڑے بوڑھے جوان اور خواتین سبھی کثیر تعدداد میں موجود تھے جنہوں نے آتش بازی سے خوب لطف اٹھایا اس موقع پرفضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top