تازہ ترین
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

کراچی:(10 جنوری 2019) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گذشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔

Comments are closed.

Scroll To Top