تازہ ترین
ملتان: 4 گیدڑ اسکول کے کنویں میں جاگرے

ملتان: 4 گیدڑ اسکول کے کنویں میں جاگرے

ملتان: (15 اگست 2017) چار گیدڑ اسکول کے کنویں میں جاگرے۔ ریسکیو اہلکاروں نے گیدڑوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم شوٹرز نےگیدڑوں کو کنویں میں ہی مار ڈالا۔

ملتان میں فیڈرل گورنمنٹ اسکول کے 40 فٹ گہرے کنویں میں چار جنگلی گیدڑ گرگئے۔ اسکول انتظامیہ نے ریسکیو 1122 اور محکمہ وائلڈ لائف حکام کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی  کارروائی کرتے ہوئے گیدڑوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم حملے کے خدشے سے شوٹرز کو طلب کیا گیا، جنہوں نے گیدڑوں کو کنویں کے اندر ہی فائرنگ کرکے مارڈالا۔

Comments are closed.

Scroll To Top