تازہ ترین
ملتان: چکن پاکس، ایڈز اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ

ملتان: چکن پاکس، ایڈز اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ

ملتان:(16 اگست 2018) ملتان میں مریضوں میں چکن پاکس اور ایڈز کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں چکن پاکس اور ایڈز جیسے مہلک امراض کی تشخیص ہوئی ہے۔ پندرہ سالہ حمیرا میں چکن پاکس کی تشخیص ہوئی۔ جبکہ بیالیس سالہ پروین میں ایڈز کا وائرس ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ متعدد سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے ستاون مریض بھی لائے گئے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق چکن پاکس میں مبتلا حمیرا کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ ایڈز کی شکار پروین لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی ہے۔ملتان کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے ستاون مریضوں کو بھی داخل کیا گیا ہے۔ جن میں اکیس مریض نشتر اسپتال اور چلڈرن کمپلیکس اسپتال میں داخل ہیں۔

ڈی ایچ کیو شہباز شریف اسپتال میں سولہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ سینتالیس مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں تیزی سے ٹائیفائیڈ پھیلنے پر ہیلتھ ایڈوائزری جاری

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top