تازہ ترین
ملتان: پولیس سرچ آپریشن، سات افراد گرفتار

ملتان: پولیس سرچ آپریشن، سات افراد گرفتار

ملتان: (11 جنوری 2018) ملتان پولیس نےجوائنٹ ٹاسک ٹیم کے ہمراہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک اور تھانہ شاہ شمس کے علاقے غوث آباد میں سرچ آپریشن کیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کے حکم پرملتان پولیس نے جوائنٹ ٹاسک ٹیم کے ہمراہ تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک اور تھانہ شاہ شمس کے علاقے غوث آباد میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق اس سرچ آپریشن کے دوران چوہتر گھروں کی سرچنگ اور نو ہوٹلوں اور دس سرائے خانوں کو بھی چیک کیا گیا۔جب کہ چھیاسٹھ افراد کی بائیومیٹر ڈیوائس سے تصدیق بھی کی گئی۔پولیس نے مزید کاروائی سات مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔جن سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

:یہ بھی پڑھئیے

اے ٹی ایم اسمکنگ: گرفتار چینی باشندوں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: اے این ایف کی کارروائی ،اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

 

Comments are closed.

Scroll To Top