تازہ ترین
ملتان میں پولیو مہم کاآغاز

ملتان میں پولیو مہم کاآغاز

ملتان(12مارچ،2018)ملتان میں پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے جو کہ تین دن تک جاری رہے گی۔

ملتان میں محکمہ صحت نے پولیو کے خلاف3 روزہ مہم کا آغازکردیا ہے۔ تین روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے آٹھ لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کی 1832 ٹیمیں نہ صرف گھر گھر جاکر بلکہ اسپتالوں، ریلوے اسٹیشن،ائیرپورٹ ، بس اسٹیںڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی 5سال سے کم عم بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔پولیو مہم کی نگرانی کےلئے 134 زونل سپروائزرز بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تین روزہ مہم کے بعد مزید2 روز کا فالواپ بھی کیا جائیگا,جس میں کسی بھی وجہ سے رہ جانیوالےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹھٹھہ:ضلع سجاول میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی

ملتان:موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کا خطرہ،مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top