تازہ ترین
ملتان: منڈی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر بازیاب

ملتان: منڈی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر بازیاب

ملتان:(12 دسمبر 2018) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر اغوا ہوگئے۔ پولیس نے چھاپہ ماکر پر مغوی کو بازیاب کرلیا۔ کارروائی میں طلبا تنظیم کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں سیکیورٹی کا پول کھول گیا۔ یونیورسٹی کے اندر سے ہی پروفیسر کو اغوا کر لیا گیا۔ شعبہ جنگلات کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو شعبہ زراعت کے گیٹ سے اغوا کیا گیا ۔اغوا کار تین گاڑیوں پر آئے اور گن پوائنٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا ملزمان یونیورسٹی کے ہی طلباء نکلے۔ پولیس نے چھاپا مار کر 5 طلبا کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق طلبا تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسسٹنٹ پروفیسر کو نگانہ چوک کے قریب مکان سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے پروفیسر کے اغوا پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

رائیونڈ:محنت کش کی تین جواں سالہ بیٹیوں سمیت 5بچوں کو نامعلوم افراد نےاغواءکرلیا

میاں چنوں : دو بچوں کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top