تازہ ترین
ملتان: مسلحہ ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے لوٹ لیئے

ملتان: مسلحہ ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے لوٹ لیئے

ملتان: (12 جولائی 2018) ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع بینک سے تین مسلحہ ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے لوٹ لیئے ہیں۔ ڈاکو بینک گارڈ کو زخمی کرکے کار میں فرار ہوئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نجی بینک میں دن دہاڑے تین مسلحہ ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے بینک کے سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی اور کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ جس کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان میں گیسٹرو کا مرض زور پکڑنے لگا

 

ملتان میں اے این ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

Comments are closed.

Scroll To Top