تازہ ترین
ملتان: مسافر وین میں آگ لگنے سے دو خواتین جھلس کر جاں بحق، پانچ مسافر زخمی

ملتان: مسافر وین میں آگ لگنے سے دو خواتین جھلس کر جاں بحق، پانچ مسافر زخمی

ملتان : ( 25 جون 2018) حاصل پور کے علاقے ہیڈ اسلام کے مقام پر مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نیتجے میں پانچ مسافر جھلس گئے جب کہ دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جھلسنے والے مسافروں کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ملتان کے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

حاصل پور کے علاقے ہیڈ اسلام کے مقام پر مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی وین مین آگ لگنے کے سبب پانچ مسافر بری طرح جھلس گئے جب کہ دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ایمبولیسنز موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ملتان کے نشتر استپال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جب کہ دوسری جانب جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی شناخت ساٹھ سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی جب کہ دوسری جابحق ہونے والی خاتون کی شناخت تا حال نہین ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیے

خیرپور: تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

فیصل آباد: مسافر وین کو ٹریفک حادثہ، 15 افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top