تازہ ترین
ملتان: مزدور آگ سے جھلس کر جاں بحق

ملتان: مزدور آگ سے جھلس کر جاں بحق

ملتان: (11 فروری 2018) ملتان میں تھانہ کوتوالی کی حدود خیام سینما کے قریب سردی سے بچنے کے لیے جلانے والی آگ کی لپیٹ میں مزدور آ گیا۔ جھلسنے کے سبب اقبال نامی جابحق ہو گیا۔ رسکیو نے لاش کو نشتراسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔

تھانہ کوتوالی کی حدود خیام سنیما کے قریب گودام پر کام کرنے والے مزدور نے سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی تو وہ خود اسی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مزدور اپنے آپ کو بچا نہ سکا اور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی رسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موقع پر پہنچ گئی اور مزدور کی لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: لکپاس کے قریب مسافرکوچ کوحادثہ، دس افراد جاں بحق

بہاولنگر : مکان کی چھت منہدم سے دو افراد زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top