تازہ ترین
ملتان: مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 جاں بحق، 14 زخمی

ملتان: مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 جاں بحق، 14 زخمی

ملتان: (14 جولائی 2017) اسکول وین اور موٹرسائیکل کے مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ملتان کے علاقے بہاولپور روڈ آرا پلی کے قریب نجی اسکول کی وین بچوں کو لے جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 13 بچے زخمی، جبکہ رامیش نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اسی طرح ڈبل پھاٹک چوک پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سڑک کے درمیان میں ڈیوائڈر سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے نشتراسپتال ایمرجنسی منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رحیم یار خان: تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 3 جاں بحق

کراچی: کیماڑی کے قریب 2 کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top