تازہ ترین
ملتان: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ملتان: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ملتان: (11 ستمبر 2017) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے محکمہ صحت افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ماں اور بچے کے صحت کےحوالے سے جاری پروگرام آئی آر ایم این سی ایچ کے ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سماجی تنظیم کیئر انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران کیئر انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے کہا کہ تنظیم نے مظفرگڑھ اور دیگر اضلاع میں زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے 12 سال کام کیا اور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد سماجی تنظیم نے الٹراساؤنڈ مشینز اور دیگر قیمتی طبی آلات جنوبی پنجاب میں محکمہ صحت کو دیدیئے ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت پر خواتین کو طبی سہولیات میسر آسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

میگنیشیم سپلیمنٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون

مچھلی صحت کیلئے انتہائی مفید

 

Comments are closed.

Scroll To Top