تازہ ترین
ملتان: شہریوں پر سیزنل انفلوائنزا کا وائرس منڈلانے لگا

ملتان: شہریوں پر سیزنل انفلوائنزا کا وائرس منڈلانے لگا

ملتان:(15 نومبر 2018) شہریوں پر سیزنل افلوائنزا کا وائرس منڈلانے لگا۔ وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کو نشتر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

سردی کے آتے ہی خطرناک وائرس سیزنل انفلو ائنزا نے ایچ ون این ون نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ وائرس میں مبتلا ایک اور مریض نشتر اسپتال لایا گیا ہے جسے فوری طور پر آئسولیشن وراڈ منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوان محمد شریف جان پور شمالی ڈسڑکٹ لیہ کا رہائشی ہے۔ متاثرہ مریض کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے اور وائرس کی تصدیق کیلئے سیمپلز کو لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال بھی سیزنل انفلوائنزا متعدد افراد کی جانیں لے گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان: موسمی انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 تک جاپہنچی

ملتان: سوائن فلو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ

Comments are closed.

Scroll To Top