تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 186 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 186 رنز کا ہدف

شارجہ (13 مارچ 2018) اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے گروپ میچز کے آخری مرحلے میں شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز آج آخری بار گروپ مرحلے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ اس طرح ان کے پاس پلے آف میں جانے کا یہ آخری موقع ہے۔

ملتان سلطانز اب تک 9 میچز میں سے 4 کامیابیوں کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ ان کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے پوائںٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور ان کے 3 میچز ابھی باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹد کا مقابلہ آج ہوگا

ملتان میں پولیو مہم کاآغاز

Comments are closed.

Scroll To Top