تازہ ترین
ملتان: روپیہ مستحکم ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی، شاہ محمود قریشی

ملتان: روپیہ مستحکم ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی، شاہ محمود قریشی

ملتان:(09 دسمبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آئی توخزانہ خالی تھا۔ جیسے ہی مالیاتی مشکلات سے نکلیں گے روپیہ مستحکم ہوگا

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، اسدعمرمشکل صورتحال میں بہتر کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ کے ساتھ معاشی ٹیم ہے اور مشاورت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی خسارہ بڑھ چکا تھااس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ مارکیٹ میں ٹھہراؤ پیدا ہورہا ہے، روپیہ مستحکم ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر معاشرے میں ایک طبقہ ہوتا ہے جس کی سوچ منفی ہوتی ہے۔ سدھوکے سرکی قیمت مقررکرناافسوسناک بات ہے، سدھونے دیرینہ مسئلے کوسلجھانے کی کوشش کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام دیا تاکہ کشیدگی کم ہو۔فواد چوہدری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ طالبان کو ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ پاکستان افغان مسئلے کا فوجی نہیں سیاسی حل چاہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت پہلے طالبان کے ساتھ بیٹھنے پر تیارنہ تھی،انشااللہ آنےوالے دنوں میں بہتری آئےگی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈو مور کہنے والا امریکا اب مدد مانگ رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ڈو مور کہنے والا امریکا اب مدد مانگ رہا ہے، شاہ محمود قریشی

Comments are closed.

Scroll To Top