تازہ ترین
ملتان: خاکروب کا ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈز میں دینے کا عہد

ملتان: خاکروب کا ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈز میں دینے کا عہد

ملتان:(15 ستمبر 2018) ملتان میں اقلیتی برادری بھی ڈیم کی فنڈریزنگ میں پیش پیش ہے۔ ملتان میں مسیحی خاکروب نے ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نجی شاپنگ مال میں صفائی کرنے والے سیموئیل مسیح کے جذبہ نے ڈیمز کی تعمیر میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔کم نتخواہ کے باوجود سمیوئیل مسیح اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈ میں دیتا ہے۔سیموئیل مسیح کا کہنا ہے کہ جب تک ڈیمز نہیں بن جاتے میں اپنی تنخواہ میں سے ایسے ہی چندہ دیتا رہوں گا۔سمیوئیل مسیح نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یہ موقع بار بار نہیں ملنے والا اس لیے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈز کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر دیئے

سابق وزیراعظم نے ڈیم کا قیام ملک کیلئے ناگزیر قرار دے دیا

Comments are closed.

Scroll To Top