تازہ ترین
ملتان: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ملتان: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ملتان: (12 جنوری2018) ملتان میں محکمہ زراعت ٹیم نے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی قیادت میں پولیس نے بہاولپور بائی پاس پر واقع جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مارا۔جہاں جعلی کھاد کو پوٹاشیم سلفیٹ کی بوریوں میں بھرکر پیکنگ کی جارہی تھی۔چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر موجود پانچ ملزمان محمد اکرم،محمد طارق،رضوان،اسحاق اور محمد رفیق کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد کی ایک سو پچاس بوریاں،خام مال اور خالی باردانہ کے دو ہزار سے زائد بیگز قبضے میں لے لیئے۔محکمہ زراعت حکام کے مطابق جعلی کھاد سے بھری بوریاں جنوبی پنجاب کےمختلف شہروں کو سپلائی کی جاتی تھیں۔پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رائے ظفر عباس کی مدعیت میں فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

:یہ بھی پڑھئیے

سعودی حکومت بن لادن تعمیراتی گروپ کاانتظامی کنٹرول سنبھال رہی ہے

ملتان: پولیس سرچ آپریشن، سات افراد گرفتار

 

Comments are closed.

Scroll To Top