تازہ ترین
ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، غیرقانونی گیٹ ویز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، غیرقانونی گیٹ ویز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

ملتان:(08 نومبر 2018) ایف آئی اے سائبر کرائم نے احمد پور شرقیہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیٹ ویز اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلیے جبکہ چھ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ملتان احمد پور شرقیہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی گیٹ ویز اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلیے گئے۔

کارروائی میں چھ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو میسجز کے ذریعے انعامات کا لالج دے کر لوٹتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

گجرات: غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 3 افراد گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top