تازہ ترین
ملتان: آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن

ملتان: آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن

ملتان:(15 ستمبر 2018) ملتان میں آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ستر افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر آپریشن رد الفساد کے تحت تھانہ بہاالدین زکریا کے علاقے السادات کالونی میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئے

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران انسٹھ گھروں کی سرچنگ کی گئی جبکہ ستر افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس کی مدد سے تصدیق بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سرچنگ کے دوران مشکوک دکانوں اور گاڑیوں کی بھی خصوصی طور پر چیکنگ کی گئی اور ان گاڑیوں میں سوار افراد کے کوائف بھی جمع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top