تازہ ترین
ملتان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ملتان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ملتان: (17 جون 2018) شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شہری زلزلے سے خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے جنوب 42 کلو میٹر دور تھا جس کی زیر زمین  گہرائی 10 میٹر تھی۔ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ شہری زلزلے سے خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ریسکیو 1122 سمیت دیگر امدادی اداروں کے مطابق اب تک زلزلہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top