تازہ ترین
ملتان:موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کا خطرہ،مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

ملتان:موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کا خطرہ،مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

ملتان:(7مارچ، 2018)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کا خطرہ سامنے آنے لگاہےاور شہر کے10 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہواہے۔

ڈینگی لاروا 9 آؤٹ ڈور اور 1 انڈور مقام سے ڈینگی لاروا برآمد ہواہے۔ دوسری طرف ملتان میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافے کا سلسہ جاری ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران 143 مریض سرکاری اسپتال میں لائے گئے ہیں۔متاثرین میں 100 سے زائد بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 73 مریض بچوں کو چلڈرن کمپلیکس میں لایا گیا۔نشتر اسپتال میں 35 ، سول اسپتال میں 8 جبکہ شہباز شریف اسپتال میں 23 مریض لائے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری بازاری اور غیر معیاری اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیے:

پراسیس شدہ کھانے کینسر کے خطرات بڑھا دیتے ہیں

خون عطیہ کرنے والوں کےلیےفیس بک کانیا فیچر متعارف

Comments are closed.

Scroll To Top