تازہ ترین
ضلعی حکومت اور محکمہ صحت حکام نیند سے جاگ گئے

ضلعی حکومت اور محکمہ صحت حکام نیند سے جاگ گئے

ملتان: (1 جنوری 2018) ملتان میں سوائن فلو شہریوں میں موت بانٹنے لگا ہے 12، قیمتی جانیں سوائن فلو کی بھینٹ چڑھ گئیں ہیں۔

ملتان میں سوائن فلو سے پے درپے ہونے والی اموات نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام کو پرسکون کمروں سے نکلنے پر مجبور کردیا اور شہریوں میں شعور بیدار کرنے کےلئے سوائن فلو آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نادر چھٹہ نے کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔ 

رواں سیزن میں سوائن فلو کی شبے میں اکتالیس مریضوں کو نشتراسپتال لایا گیا جن میں سے بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب بھی آئسولیشن وارڈ میں دس اور چار مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔بارہ معصوم شہریوں کی اموات کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے نکالی جانے والی آگاہی مہم میں سوائن فلو بچاؤ کےلئے شہریوں کو صفائی کاخیال رکھنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے  پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دس روز میں بارہ افراد سوائن فلو کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

:یہ بھی پڑھئیے

 

سوائن فلو کا عفریت انسانی جانیں نگلنے لگا,میپکو ایس ڈی او طاہرصدیق بھی شکار

جنوبی پنجاب میں سوائن فلو سے ہونیوالی ہلاکتیں 12 ہوگئیں

Comments are closed.

Scroll To Top